ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت پر سچن پائلٹ کا حملہ، کہا ملک کے ماحول سے عوام ناخوش

مودی حکومت پر سچن پائلٹ کا حملہ، کہا ملک کے ماحول سے عوام ناخوش

Mon, 25 Nov 2019 23:35:05    S.O. News Service

سیکر،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں سیاسی واقعات کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے راجستھان کے نائب وزیر اعلی اور کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے پیر کو کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنا ہے اس سے عوام ناخوش ہے۔ایک پروگرام کے سلسلے میں یہاں آئے پائلٹ نے مہاراشٹر کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنا ہوا ہے اس سے عوام بھی ناخوش ہے،جس کے نتیجے میں آئے ہیں چاہے وہ مہاراشٹر کے ہوں، ہریانہ کے ہوں۔راجستھان اسمبلی کے ضمنی انتخابات ہوں یا حال ہی میں ریاست میں بلدیاتی جو انتخابات ہوئے ہیں ان میں بھاری حمایت اور اکثریت کانگریس پارٹی کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام سمجھ چکی ہے کہ دہلی جس طرح کی سیاست عوام پر مسلط رہی ہے، وہ لوگوں کے گلے نہیں اتر رہی ہے،ترقی ہو، اقتصادی پالیسیاں، نوجوانوں کو روزگار ملے اس پر مرکزی حکومت کی توجہ اب ہے ہی نہیں اور وہ جذباتی مسائل کے ذریعے سیاست کرنا چاہتی ہے۔پائلٹ نے کہاکہ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ کسان، نوجوان، چھوٹے کاروبار اور معیشت آگے بڑھے، بدقسمتی سے مرکزی حکومت ایسا کر نہیں رہی ہے۔ پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ معاملے کو حل کرنے کے لئے مہاراشٹر اسمبلی میں فوری طور پر ووٹ تقسیم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس کاخاتمہ تبھی ہوگا جب فلور ٹیسٹ اورووٹ تقسیم فوری طور پر ایوان میں ہو،کیا وجہ ہے کہ بار بار تاخیر ہو رہی ہے یہ سمجھ سے باہر ہے۔


Share: